Uncategorized
سندھ حکومت شہیدعلی رضا عابدی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سازشیوں کو بے نقاب کرے، آصف زرداری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ قومی اسمبلی کے سابق رکن شہیدعلی رضا عابدی کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہید علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، شہید علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سندھ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے سازشیوں کو بے نقاب کرے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سابق رکن شہید علی رضا عابدی کو موٹرسائیکل سوار دو دہشتگردوں نے گزشتہ روز ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سےشہید علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔