پاکستانی شیعہ خبریں

رواں سال کے پی کے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈھائی لاکھ تکفیری دہشتگرد گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ سال 2018ء میں 1 لاکھ سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائدتکفیری دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں سال رواں کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھر میں جاری آپریشنز کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار 877 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔ ان آپریشنز کے دوران 42 ہزار 443 مختلف بور کا اسلحہ اور 9 لاکھ سے زائد کارتوس برآمد کرلئے گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 84 ہزار 536 مکانات کی تلاشی لی گئی اور کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی پر 13 ہزار 817 مقدمات درج کئے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق اب پولیس نے حکمت عملی تبدیل کرکے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی تعداد بڑھا دی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس دوران لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 2 ہزار 725 مقدمات درج کرکے 2 ہزار 908 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں تصدیق کنندگان اور سہولتکاروں کے خلاف 3343 مقدمات درج کئے گئے۔ سال 2018ء کے دوران قانونی دستاویزات نہ ہونے پر 317 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا گیا، جبکہ حساس مقامات کی سکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پر 3 ہزار 763 مقدمات درج کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button