پاکستانی شیعہ خبریں

حیدر آباد:کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج

JAP-Aitjaj_Qadamgah_Mola_Ali-Hyderabadکراچی میں جاری ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر حیدر آباد میں قدم گاہ مولا علی (ع)پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ جعفریہ الائنس پاکستان حیدر آباد کے زیر اہتمام کیا گیا ،مظاہرے میں مقامی علماء کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرے سے خطاب جعفریہ الائنس پاکستان حیدر آباد کے صدر راشد رضوی نے کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں دہشت گردی نامنظور،جبکہ کراچی میں جاری شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بینر بھی اٹھا رکھے تھے،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت تمام ناصبی دہشت گردون کے خلاف آپریشن کیا جائے اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور کراچی کے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک بھر میں شدید احتجاج کرے گی اور تمام تر سنگین حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔اس موقع پر مظاہرین نے لبیک یا حسین (ع)لبیک یا حسین (ع)اور مردہ امریکا کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button