پاکستانی شیعہ خبریں

حیدرآباد:شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ داتا دربار،احتجاجی مظاہرہ

J.S.Oشیعہ علماء کونسلا ور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدر آباد ڈویژن نے ملک میںجاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ داتا دربار کے خلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطاب ق،اتوار کے روز شیعہ علماء کونسل حیدر آبادا ور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ملک بھر اور بالخصوص کراچی میں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور لاہور میں سانحہ داتا دربار کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی اور ملک بھر میں بالخصوص کراچی اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے گذشتہ دنوں داتا دربار لاہور میںہونے ولاے خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا جبکہ دہشت گردی ،فرقہ واریت اور طالبان مردہ باد،امریکہ مردہ باد ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے،مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
احتجاجی مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل حیدر آباد کے ذمہ داران میں علامہ الطاف حسین،سید مظفر شاہ موسوی،اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدر آباد کے ڈویژنل صدرضمیر حیدر کے علاوہ سید باقررضا اور حسین عباس نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا،رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور ملک بھر میں موجود جہاں بھی دہشت گردی کے مراکز قائم ہیں ان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button