پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں فیاض حسین شہید
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑئے گیارہ میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک ناصبی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور بے گناہ شیعہ نوجوان سید فیاض حسین ولد سید سلمان حسین کو شہید کردیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فیاض حسین پر آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔شہید فیاض حسین کی عمر 29 سال تھی ۔تفصیلات کے مطابق شہید فیاض حسین جب صبح 8:30 بجے کے قریب اپنے دفتر جا رہے تھے تو پہلے سے موجود ناصبی دہشتگردوں نے جن کی تعداد عینی شاہدین کے مطابق دو تھی اور موٹر سائیکل پر سوار تھے نے فائرنگ کر کے شہید فیاض حسین کو شہید کر دیا ۔ شہید فیاض حسین کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں پر آپ کی شہادت واقع ہوئی اور میت کو مسجد و امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی لایا گیا ہے ۔شہید کی نماز جنازہ4:00بجے محمدی امام بارگاہ حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑئے گیارا میں ادا کی جائے گی۔