پاکستانی شیعہ خبریں

قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مسلمانوں اور مسیح برادری کا مشترکہ احتجاج

Muslim-and-Christian-communitiesپاکستان میں مسلمان اور عیسائی برادری نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے اور نذر آتش کرنے کے گھناؤنے منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔شیعت نیوز کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان میں مسلمان اور عیسائی برادری نے امریکی پادری کے قرآن پاک کو جلائے جانے کے گھناؤنے اور شیطانی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا اور حکومت پاکستان سمیت پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گھناؤنے اور شیطانی منصوبے کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کریں اور امریکی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔
پاکستان میں ایک مذہبی گروپ ”موومنٹ فار پرافٹ”کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی شیطان پادری کی جانب سے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے واقعہ کی یاد میں مقدس کتاب قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا منصوبہ ایک مجرمانہ اور شیطانی فعل ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہو گی بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے،جس کو مسلمانان عالم برداشت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب مشترکہ احتجاج میں عیسائی رہنماؤں داکٹر الیکزینڈر،جان ملک اور لاہور کے بشپ نے کہا ہے کہ امریکی پادری عیسائی کمیونٹی کا ترجمان نہیںہے بلکہ وہ اپنے شیطانی ایجنڈے پر کار فرما ہے جبکہ مسیح تعلیمات میں کسی بھی مذہب کی توہین یا اللہ تعالیٰ کی مقدس کتابوںکو نذر آتش کرنے کی اجازت نہیں ،انہوںنے امریکی شیطان پادری کی شدید الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ مسیح برادری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور امریکی پادری کے اس گھناؤنے منصوبے کی شدید مذمت کرتی ہے۔عیسائی رہنماؤں نے امریکی حکومت سے سخت الفاظ میں مطالبہ کیا کہ امریکی متعصب حکومت اپنا رویہ درست کر لے اور اس طرح کے شیاطانی پادریوںکے خلاف نوٹس لیتے ہوئے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے امریکی پادری کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔
واضح رہے کہ اپریکی پاسری کی جانب سے گیارہ ستمبر کو نائن الیون کی یاد میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا شیطانی منصوبہ بنایا گیا تھا جس کو فلوریڈا کے ایک چرچ میں انجام دیا جانا تھا تاہم دنیا بھر میں شدید مذمت اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button