پاکستانی شیعہ خبریں
مزار پر خودکش حملوں میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 3 ملزمان گرفتار
کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملوں میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ خودکش بمبار قرار دیا جانے والا نصیب اللہ زندہ سلامت گھر پہنچ گیا۔ ملزمان کو اورنگی ٹاوئن مومن آباد تھانے کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پر خودکش بمباروں کی معاونت کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خودکش بمباروں کو اپنے گھر میں پناہ دی اور خودکش حملے کی تیاری کا سامان فراہم کیا۔ خودکش بمبار عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کارروائی کے لئے یہیں سے روانہ ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے3 ملزمان اسد اللہ ، کامران اور شفیق شامل ہیں۔