پاکستانی شیعہ خبریں

شہادت امام محمد تقی (ع)،ملک بھر میں مجالس عزاء کا انعقاد

Imam_TAQIدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فرزند پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص)و فرزند جناب سیدہ زہرا(س)شیعیان عالم کے نویں امام حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی احترام کے ساتھ مجالس عزاء اور عزاداری کے مراسم کا انعقاد کیا گیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چھٹے بڑے شہروں کراچی،لاہور،پشاور،اسلام آباد،ملتان ،راولپنڈی ،سیالکوٹ،فیصل آباد،کوئٹہ سمیت دیگر مقامات پر29ذی القعد شہادت امام محمد تقی (ع)بن امام علی رضا (ع)کی مناسبت سے مجالس عزاء اور عزاداری کی مراسم کی محافل کا سلسلہ جاری رہا، جہاں پر کروڑوں عاشقان ولایت و امامت نے پیغمر اکرم (ص )کے فرزند کی شہادت کے پر سوز موقع پر حضرت رسول خدا اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے مظلوم فرزند کی شہادت کا پرسہ دیا اور عزاداری کے اجتماعات منعقد کئے۔
دوسری جانب یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی بد حالیوںکے بعد خیمہ بستیوں میں مقیم متاثرین سیلاب زدگان نے بھی حضرت امام محمد تقی (ع)کی شہادت کی مناسبت سے خیموں اور کھلے آسمان تلے مجالس عزاء کا انعقاد کیا اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button