پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: لشکر جھنگوی کے سات دہشت گرد گرفتار

arrests-LeJ-Terroristsکراچی پولیس نے سات مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں سے چھ کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چھ ملزمان کو پیر آباد کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیاگیا ہے۔ ان افراد کی شناخت قاری داؤد، نفیس عباس، اکرام اللہ، محمد شفیع، محمد عبداللہ، سعاد عرف فواد کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پانچ کلاشنکوف، دس دستی بم، ایک ہزار گولیاں،  پچیس کلوگرام دھماکہ خیز مادہ، دس ڈیٹونیٹر، چھ بڑے اور چھ چھوٹے سائلنسر، دو بلاک ٹی این ٹی بارود اور چار ٹی ٹی پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شیعہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہیں اور محرم الحرام کے دوران کسی بڑی تخریب کاری کا ارادہ رکھتے تھے
ایس پی چودھری اسلم کا کہنا ہے کہ ملزمان شیعہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہیں اور محرم الحرام کے دوران کسی بڑی تخریب کاری کا ارادہ رکھتے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال محرم الحرام کے موقع پر تخریب کاری کے چار واقعات ہوئے تھے، جس میں دس محرم اور چہلم کے روز بم دھماکوں میں اسی کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دس محرم کے جلوس میں دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے مارکیٹوں کو نذر آتش کردیا تھا جس سے پانچ سو کے قریب دکانیں متاثر ہوئیں جن میں سے کئی ابھی تک بحال نہیں ہوسکیں۔
ایک دوسرے واقعے میں سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے سے اقبال باجوڑی نامی شخص کو گرفتار کیا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button