پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار:طالبان دہشت گردوں کا حملہ،شیعہ خاتون شہید،متعدد ذخمی
کرم ایجنسی پاراچنار کے علاقے شلوزن گاؤں میں افغانستان کی سرحد سے طالبان دہشت گردوں نے کء میزائل فائر کئے ہیں جس کے سبب ایک شیعہ خاتون شہید جبکہ آٹھ افراد جن میں دو بچے بھی شامل ہین ذخمی ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق پاراچنار کرم ایجنسی میں واقع شلوزن گاؤں جو کہ پاک افغان سرحد کے نزدیک تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ،گذشتہ روز افغانستان کی سرحد سے طالبان دہشت گردوں کے ایک سفاک حملے میں ایک شیعہ خاتون شہید ہو گئی ہے جبکہ دو بچوں سمیت آٹھ دیگر افراد شدید ذخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد پر شلوزن گاؤں پر طالبان دہشت گردوںنے متعدد راکٹ میزائل فائر کئے جو کہ درختوں میں ٹکرا گئے تاہم دو سے تین میزائل دیہاتی آبادی میں گرنے سے آٹھ افراد شدید ذخمی اور ایک شیعہ خاتون شہید ہوگئی ہیں۔
طالبان دہشت گردوں کے حملے میں ذخمی ہونے والوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کی خاطر خواہ سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہادتوں کا اندیشہ بتایا جا رہاہے،یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ چار سال سے طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پاراچنار کرم ایجنسی کی شاہراہوں پر قبضہ ہونے کی وجہ سے پاراچنار کے سات لاکھ سے زائد عوام محصور ہیں اور ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات خوراک،ادویات سے محروم ہیں،دوسری جانب طالبان دہشت گردوں کے میزائل حملوں میں ذخمی ہونے والوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے جن کو فوری طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔