پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور میں چہلم کے جلوس کے راستے میں دھماکہ

blast_lahoreپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔ مقامی کا حکام ہے کہ دھماکہ بھاٹی گیٹ اور داتار دربار کے درمیان اردو بازار کے علاقے میں ہوا جہاں سے اربعین حسینی کے جلوس عزا کو گذرنا تھا ۔ اب تک کی اطلاع کی مطابق تیرہ  افراد جاں بحق ہوئے  ہيں ۔ بعض حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکہ سرکاری نمبر پلیٹ والی ایک سفید گاڑ میں ہوا سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہيں ۔ اسپتال کے ذرا‏ئع نے بھ یتیرہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔زخمیوں میں متعدد لوگوں کی حالت نازک ہے جس سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button