پاکستانی شیعہ خبریں

ناصبی دہشت گردو ں کی فائرنگ38سالا شیعہ ڈاکٹر حسن آصف شہید

shiite_shaheedکراچی کے علاقہ راشد منہاس روڈ پر واقع فرحان ٹاور کے قریب ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 38سالہ شیعہ ڈاکٹر حسن آصف شہید ہوگئے۔
نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق ڈاکٹر حسن آصف اپنی گاذی نمبر N7641 میں گلستان جوہر فرحان ٹاور کے قریب سے گزر رہے تھے کے پہلے سے گھات لگائے ہوئے دہشت گردوں نے ڈاکٹر حسن آصف  پر فائرنگ کردی اور انہیں جسم کے مختلف حصوں میں پانچ گولیا ں لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔اُن کے جسد خاکی کو واقع کے بعدعباسی شہید منتقل کردیا گیا پھر وہاں سے شہید کے جسد خاکی کو امام بارگاہ خیر العمل انچولی لایا گیاجہاں بعد نماز مغربین شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی اورشہید کی تدفین وادی حسین قربستان میں ہوئی جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے علماء کرام و عمائدین نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شہید آصف حسن سر کاری ادارے واٹر بورڈ میں ملازمت پیشہ تھے جبکہ شہید کے ورثہ کا کہنا ہے کہ شہید آصف حسن کا تعلق لسانی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تھا اور وہ گزشتہ 8سال سے معتل تھے اور کسی قسم کے تنظیمی کاموں میں حصہ نہیں لے رہے تھے
واضح رہے کے گزشتہ 10سالوں میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 80سے زائد ڈاکٹروں کو اب تک ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیا جا چکا ہے جبکہ حکومت تاحال کسی دہشت گرد اور ان کے کسی گرہوں کو پکٹرنے میں ناکام رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button