پاکستانی شیعہ خبریں
آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

مقررین نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنے فرائض کی انجام دہی کی بجائے سیاسی پارٹیوں میں مفاہمت کراتے نظر آتے ہیں جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال نہ گفتہ بہ ہے۔ پارا چنار سے آنے والی فلائینگ کوچ پر حملہ رحمان ملک کے منہ پر طمانچہ ہے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہو جائیں، کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف فوری طور پر فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بحرین کی نیشنل گارڈز کی پاکستان میں بھرتی فوری طور پر روکی جائے، اس بھرتی سے تاثر ابھر رہا ہے کہ حکومت بحرین میں مداخلت کر رہی ہے اور اپنے ہی شہریوں کو وہاں کے عوام کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے وقت میں بحرین کی نیشنل گارڈز کی بھرتی کہ جب وہاں کی عوام ایک آمر کیخلاف سینہ سپر ہے اس تاثر کا تقویت دے رہا ہے کہ حکومت وہاں کے معالات میں مداخلت کر رہی ہے۔