پاکستانی شیعہ خبریں

سپاہ یزید کے دہشت گردوں کے ہاتھوںدو شیعہ شہید

shiitenews-haider-ali-martyred-by-wahabi-terroristکراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں سپاہ یزید کے بزدل دہشتگردوں نے سید حیدر علی ولد سید محمد حنیف زیدی نامی ایک بے گناہ شیعہ مسلمان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا ، انا للہ و انا علیہ راجعون سید حیدر علی شہید یوسف پلازہ فیڈرل بی ایریا کراچی کے رہائشی تھے ان کا جسد خاکی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی لے جایا گیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندہ کے مطابق حیدر علی کو وہابی ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ربر کے کارخانے کو بند کر کے گھر جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظا ر میں بس اسٹاپ پر کھڑے تھے۔ ان کو سر اور سینے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شہید حیدر علی کا تعلق ماتمی انجمن در بتول سے تھا، ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ   سوسائٹی میں ادا کی جائیگی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوھر کے رہایشی شیعہ نوجوان بشارات علی کو بھی منگل اوربدھ کی درمیانی شب کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے ناصبی درندہ صفت دہشت گردوں نے فاءرنگ کا نشانہ بناتے ہوے شہید کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button