پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پاکستان نے یوتھ آف پاراچنار کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا رحمن شاہ

shiitenews_rehman_shahآئی ایس او پاکستان نے یوتھ آف پاراچنار کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
:مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا ہے کہ پاراچنار کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام و سالمیت کی بات کی، مگر افسوس کہ ایوانوں میں بیٹھے حکمران ہمیشہ بےبسی کا ثبوت دیتے رہے ہیں، انہوں نے کہا یوتھ آف پاراچنار کی جانب سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتال انشاءاللہ نتیجہ خیز ثابت ہو گی اور جلد پارا چنار کے راستے کھل جائیں گے
لاہور:ا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید علی رحمن شاہ نے یوتھ آف پارا چنار کی جانب سے 9 مئی کو پریس کلب اسلام آباد سے پارلیمنٹ ہاﺅس تک نکالی جانے والی ریلی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام و سالمیت کی بات کی ہے، مگر افسوس کہ ایوانوں میں بیٹھے حکمران ہمیشہ بے بسی کا ثبوت دیتے رہے ہیں۔
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ یوتھ آف پارا چنار کی جانب سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتال انشاءاللہ نتیجہ خیز ثابت ہو گی اور جلد پارا چنار کے راستے کھل جائیں گے، بلکہ دیگر مطالبات کو بھی حکومت تسلیم کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سوچنا چاہیے کہ یہ جوان جو اپنی تعلیم کو چھوڑ کر کئی دنوں سے اسلام آباد میں موجود ہیں، وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں اور پاراچنار جس کا لٹریسی ریٹ اسلام آباد کے برابر ہے، وہاں سے کبھی بھی ملک مخالف آواز نہیں اٹھی، بلکہ آج بھی ان کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم ہے اور یہی جوان حقیقت میں اس سر زمیں کے محافظ و وارث ہیں۔ مرکزی صدر نے لاہو ر اور دیگر شہروں میں بھی حق کے لیے آواز بلند کرنے پر یوتھ آف پاراچنار کو خر اج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button