پاکستانی شیعہ خبریں

امریکی سامراج آل سعود کی ایما پر بحرین کے عوامی انقلاب کو مسلکی رنگ دے رہا ہے، آغا سید علی رضوی

shiitenews_agha_ali_rizviیوم مردہ باد امریکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی بےحسی اور بے غیرتی کی وجہ سے امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے اور نام نہاد مسلم حکمران امام خمینی رہ کے قول پر عمل کرنے کی بجائے امریکی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں
بلتستان معروف عالم دین آغا سید علی رضوی نے کہا ہے کہ امریکی سامراج آل سعود کے ایما پر بحرین کے عوامی انقلاب کو مسلکی رنگ دے رہا ہے اور دُنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ بحرین میں شیعہ سنی فسادات ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی جانب سے یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر منعقدہ احجتاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والا عالمی بدمعاش امریکہ کو لیبیا کے عوام کی بڑی فکر ہے اور وہاں پے نام نہاد عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے لیبیا کی فوجی تنصیبات پر بمباری کر رہا ہے، لیکن بحرین میں ہونے والے ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اُسے نظر نہیں آتا کیونکہ وہاں مکتب اہل بیت کے پیروکار ہیں اس لئے وہ آل سعود کے اشارے پر بے گناہ اور مظلوم شیعوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی بےحسی اور بے غیرتی کی وجہ سے امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے اور نام نہاد مسلم حکمران امام خمینی رہ کے قول پر عمل کرنے کی بجائے امریکی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور آل سعود کے مطالبے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے اندرون خانہ بحرین میں حکومت کی مدد کے لئے فوجی بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کے غیرت مند عوام امریکی سازش کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اس فیصلے کی بھرپور انداز میں مخالفت کر رہے ہِیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے لئے پولیس اور ملک کی سلامتی کے دعویدار اداروں میں بلیک واٹر گھس گیا ہے، جو علاقے کے امن کو تباہ کرنے کے لئے فرقہ وارانہ وال چاکنگ اور کبھی پمفلٹس کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن صوبائی حکومت نے صورتحال پر نظر رکھنے کی بجائے چُپ سادھ لی ہے، جو باعث تشویش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی امداد پر پلنے والے کبھی امریکہ کے خلاف ہاتھ بلند نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کے رگ و پے میں امریکیت رچ بس گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایک امریکی پادری کی جانب سے قرآن شریف کی بے حرمتی کے خلاف پوری دُنیا میں احتجاج کیا جاتا ہے، لیکن گلگت بلتستان میں سادات کے گھر جلانے والے اور قرآن پاک سمیت درجنوں مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے والے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، ہم انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے اور انہیں قرار واقعی سزا دے کر ملت تشیع میں پائی جانی والی بےچینی کو ختم کرے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری اُنہی پر عائد ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ صیھونی ریاستیں امریکہ اور اسرائیل اقتصادی، سیاسی، سماجی اور اخلاقی طور پر زوال پذیر ہیں، تاہم امام خمینی کے قول کے مصداق عالم اسلام کی جانب سے ایک دھکے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button