پاکستانی شیعہ خبریں

بھکر: ناصبی دہشت گرد وں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان شہید

shiitenews_shaheedڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بھکر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر شیعہ نوجوان سید ضمیر الحسن کو شہید کردیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح دریا خان کے رہائشی بتیس سالہسید ضمیر الحسن کو ٹھالہ لیٹن والا کے مقام پر ناصبی وہابی دہشت گردوںنے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا  ۔شہید مقامی ماتمی انجمن کے سالار تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ تین دہائیوں سے ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے واضح رہے کہ ملعون ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے تین دہائیاں قبل پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے لئے سعودی فنڈنگ کی بنیاد پر ناصبی وہابی دہشت گردوں کو پروان چڑھایا تھا تاکہ ملک میں انارکی پھیلائی جائے اور مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنایا جائے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت جو کہ ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں محفوظ مقامات بھی مہیا کر رہی ہے جس کے سبب پنجاب بھر میں شیعہ و سنی مسالک کے عمائدین کو آئے روز دہشت گردی کا نشانہ بنا یا جاتا ہے جبکہ مساجد،امام بارگاہوں،درباروں اور مزارات اولیائے کرام پر بھی خود کش حملے تیز ہو گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button