شہید قائدعلامہ عارف الحسینی (رح) کا عظیم مشن جاری رکھیں گے۔علامہ ناصر عباس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے ۔ہم شہید قائدعلامہ عارف حسین کا عظیم مشن لے میدان عمل میں اترے ہیں اور انشاء اللہ شہید کی امنگوں اور آرزووں کو پورا کریں گے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں شہید کی23 ویں برسی کے حوالے منعقدہ استقلال پاکستان کنونشن کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شہید حسینی پور قوم کو بلا تفریق متحد ڈڈیکھنا چاہتے تھے انہوں نے سر زمین وطن پر سب سے پہلے شیطان بزرگ امریکہ کا نعرہ لگایا ، جس کی پاداش میں انہیں شہید کر دیا گیا آج شہید کے خون کی تاثیر سے دنیا
کے کونے کونے میں امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ، کنونشن ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان سید حسن ظفرنقوی ، آغا مرتضیٰ پو یا ۔ علامہ اصغر عسکری ۔ علامہ مختا رامامی ، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ گلفام ہا شمی ائی ایس او کے مرکزی صدر رحمان شاہ ، حیدر علی مرزا اور دیگر م ، مقررین نے بھی خطاب کیا ، کنونشن کے اختتام پر امام بارگاہ جی سیکس ٹو تاپارلیمنٹ ہائوس ایک عظیم الشان حمایت مظلومین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر رحمان شاہ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر راہنمائوں اور سانحہ مہران کے دوران لفٹینٹ یاسر عباس کی والدہ نے کی نے خطاب کیا ، ریلی میںایک لاکھ سے زائد مردو خواتین نے شرکت کی ، پارلیمنٹ پہنچ کر ریلی اس وقت احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کرگئی جب یہ انکشاف ہوا کہ پیمرا کی جانب جانب سے تما م ٹی وی چینلز کو اس ریلی کی لائیو کوریج سے روک دیا گیا ہے ، اس موقع پر شرکائے ریلی نے پیمرا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیاکہ پیمرا فوری طور پر ٹی وی چینلز کو ریلی کی لائیو کوریج کا اجازت نامہ جاری کرے ۔ تقریباً دو گھنٹے کے احتجاج کے بعد پیمرا کی جانب سے لائیو کوریج لا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد شرکائے ریلی نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ، قبل ازیںشرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ا ہلسنت کے راہنما مولانا حیدر علوی ، تحریک انصاف کے راہنما کرنل( ر ) یو تھ آف پارا چنار کر راہنما مسرت کاظمی ، قائد گلگت آقا ئے راحت حسینی اور دیگر قائدین نے موجودہ ملکی صورتحال پر روشنی ڈالی اور سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی لا قانونیت ، کرپشن بد عنوانی پر حکومت اوترحکومتی اداروں کو زبر دست تنقید کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے محصورین پارا چنار کی امداد کے لیے امدادی کاروان روانہ کیا گیا ۔