مشرق وسطی

شام کے دو شیعہ نشین شہر ’’نبل‘‘ اور ’’الزہرا‘‘ کا محاصرہ توڑا جانا شامی فوج کی طاقت و اقتدار کا مظہر

رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے شامی فوج کی جانب سے حلب کے علاقوں نبل اور الزہرا کا محاصرہ توڑے جانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کا یہ اقدام، اس کی طاقت و اقتدار کا مظہر ہے جس نے پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دیا ہے کہ بحران شام، صرف شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے اور شام میں دہشت گردوں کی جارحیت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

عمران الزعبی نے شامی فوج کی جانب سے حلب کے علاقوں نبل اور الزہرا کا محاصرہ توڑے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کے حل سے متعلق شامی فریقوں کے مذاکرات بھی خود شام میں ہی منعقد کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ شام میں قیام امن سے متعلق جنیوا مذاکرات، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button