پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردی کا خیبر علی علیہ السلام کے ماننے والوں کے ہاتھوں ہی فتح ہو گا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

shiitenews raja nasir abbasمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مظلوم ہوناگناہ نہیں ، مظلوم بن کر رہنا گناہ ہے ، اللہ تعالی اس شخص کو کبھی پسند نہیں کرتا جو ظالم کے مقابلے میں سر جھکا کر جیئے ، ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باوقار انداز میں زندہ والوں کو ہی اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اس لیے ہمیں یزیدان عصر سے مقابلہ کے لیے خود کو منظم اورمتحدکرنا ہو گا ، جو قوم اپنے دشمن کو نہیں پہچانتی ، ذلت اور رسوائی اس کا مقدر بنی رہتی ہے

 ہمیں دشمن کا اجتماعی طاقت سے مقابلہ کرنے کی تیاری کرنا ہو گی ،یہ طے ہے کہ دہشت گردی کا خیبر فاتح خیبر کے ماننے والوں کے ہاتھوں ہی فتح ہو گا ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع بھکر کے علاقہ دریا خان میں شہید سیدضمیر الحسن بخاری کی چہلم کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری تعداد پانچ کروڑ ہے جو ایک بہت بڑی تعداد ہے اگر ہم متحد اور منظم ہونے میں کامیاب ہو جائیں تو بھارت ، اسرائیل، امریکہ اور اس کے ا یجنٹوں کی سازشوں کو جڑوںسے اکھاڑ کر پھینک سکتے ہیں ، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مولا علی نے وصیت کی تھی کہ اے میرے شیعیو منظم رہنا بکھر نہ جانا ہمیں مولا کی اس وصیت کا مصداق نظر آنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور اب یہ مل کر ہی اس ملک کی حفاظت کر سکتے ہیں ، دشمن انتہائی کمینہ اور درندہ ہے اس کا مقابلہ کرنے کے ہمیں اختلافات ختم کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کو متحد کر کے وحدت کی لڑی میں پرونے کا عزم لے میدان عمل میں اتری ہے، ہم ولایت تکریمی کے قائل ہیں ، کربلا کے جذبوں کے امین ہیں ۔ کربلائے پاکستان میںحسینیت کا پرچم اٹھا کر یزیدیت کو شکست سے دوچا ر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ دشمن نے سمجھا تھا کہ عارف حسین حسینی کو شہید کر نے سے ان کاعظیم مشن ختم ہو جائیگا ، یہ ان کی بھول ہے ، آج شہید کے معنوی فرزندوں نے شہید کا پرچم اٹھا کر کرکربلائے پاکستان میں قدم رکھا ہے اور وعدہ کرتے ہیں کہ جب تک شہیدوں کے خون کی لکیر کے ساتھ اپنا خون شامل نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے ، انہوں نے کہا کہ کربلا کے سہیدوں کے خون کی وارث علی کی بیٹی تھی جس نے شہیدوں کا خون چھپنے نہیں دیا ، ایران کے شہدا کے خون کا وارث خمینی بت شکن تھا جس نے اسلامی انقلاب رونماکیا ، لبنان کے شہیدوں کے خون کا وارث سید حسن نصراللہ ہے جنہوں نے عصر حاضر کے سب سے بڑے طاغوت اسرائیل کو عبرتناک شکست دے کر ذلیل و رسوا کیا ، پاکستان میں شہید حسینی کے خون کے وارث ہم ہیں انشاء اللہ شہید کا پرچم جھکنے نہیں دیں گے ۔ ہم نے قوم اور ملت کو مشکلات سے نکالنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ کام ہم ہی کر سکتے ہیں ، کوئی اور نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں نے حزب اللہ کے ہاتھوں اپنی عبرتناک شکست کے اسباب کے دو نام بتائے ہیں ، ایک حسین اور ایک زینب ، حسین نے خون کاآخری قطرہ گر جانے تک حق و صداقت کا دفاع کیا اور زینب نے شہیدان راہ خدا کے خون کا گلی گلی اور کوچے کوچے میں پرچار کرکے اسے چھپنے نہیں دیا ، ہمارے پاس بھی بھی یہی دونوں نام موجود ہیں اگرمتحد اور منظم ہوکرحزب اللہ کی طرح میدان میں اتریں تو یقیناً دہشت گردی کے خیبر کو فتح کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق پر ہیں اور حق کی خاطر اپنا سب کچھ لٹا سکتے ہیں، آدم کے زماے میں آد م حق تھا ، قابیل باطل ، موسیٰ کے زمانے میں موسیٰ حق تھا اورفر عون باطل، ررسول پاک کے زمانے میں محمد حق تھا اور ابو جہل و ابو لہب باطل ، علی کے زمانے میں علی حق تھا اور معاویہ باطل ، حسن کے زمانے میں حس حق تھا اور معاویہ باطل ،حسین کے زمانے میں حسین حق تھا اور یزید باطل ، اورجب امام زمانہ آئیں گے تو حسینیت حق ہو گی اور یزیدیت باطل ، اس لیے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں حسینیت سے جدا نہیں کر سکتی ۔ کربلائے عصر میں ہم حسینیت کی اسی طرح اپنے خون سے آبیاری کریں گے جس طرح میدان کربلا میں مولا حسین نے حق اور صداقت کی آبیاری اپنے مقدس خون سے کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button