مشرق وسطی

بحرین میں عوامی مظاہروں کی اپیل

اللولو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیکورٹی ادارے کے سربراہ طارق الحسن نے کہا ہے کہ ہر وہ اپیل، جو امن عامہ میں خلل واقع ہونے کا سبب بنے، وہ خود ایک جارحیت شمار ہوتی ہے۔ بحرین کے محکمہ سیکورٹی کے سربراہ نے کہا کہ قانون مخالف کسی بھی اپیل کو سیکورٹی فورسز ناکام بنا دیں گی اور ملک میں امن کے قیام کے لئے تمام تر سیکورٹی اقدامات بروئے کار لائیں گی۔

دوسری جانب بحرین کے انقلابی گروہوں اور پارٹیوں نے اس ملک کے عوام سے آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چودہ فروری دو ہزار گیارہ کے انقلاب کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے مظاہرے کریں۔ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے اب تک عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں عوام سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت نے سعودی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں کی مدد سے ہمیشہ عوامی احتجاجات کو سرکوب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button