مشرق وسطی
بحرینی وزیر داخلہ کی جانب سے شیعوں کی توہین
شیعیت نیوز: بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبدالله آل خلیفہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہوئے شیعوں کی بھی توہین کرڈالی.
بحرین میں شیعہ اکثریت کو نظر انداز کرتے ہوئے بحرینی وزیر داخلہ نے انہیں «بیرونی ایجنٹ» اور «جعلی مذہب» کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ان کا مقابلہ کیا جائے گا.
.راشد آل خلیفه نے کہا کہ ہم دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ انہیں اس کی اجازت دیں گے،انہوں نے ایران پر بحرین اور دیگر عرب ممالک میں مداخلت کا بھی الزام لگایا.