مشرق وسطی

بحرین کے سیاسی رہنما کے خلاف مقدمے کی کارروائی

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کےخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران غیر ملکی سفارتخانوں کے نمائندے بھی موجود تھے – بحرین کی کریمنل کورٹ نے جون دوہزار پندرہ میں بھی شیخ علی سلمان پر وزارت داخلہ کی توہین اور بیرونی حکومتوں سے تعاون کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن شیخ علی سلمان اور جمعیت الوفاق نے ان الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے – بحرین کے مختلف شہروں کے باشندے ہر روز سڑکوں پر نکل کر شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام کی پرامن انقلابی تحریک جاری ہے – بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت، آزادی اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں – لیکن آل خلیفہ کی حکومت کے کارندوں اور سعودی فوجیوں نے اس عرصے میں بحرینی عوام کی حریت پسندانہ آواز کو دبانے کے لئے سیکڑوں شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button