مشرق وسطی

بشار اسد کے مستقبل پر مذاکرات نہیں کریں گے، بشار جعفری

بشار جعفری نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ صدر بشار اسد کے سیاسی مستقبل کا معاملہ، جنیوا میں دو ہفتے سے جاری مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ روزنامہ السفیر کے مطابق شامی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب بھی شامی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ امن مذاکرات اور صدر بشار اسد کا سیاسی مستقبل دو الگ الگ باتیں ہیں اور اس کا جنیوا میں جاری دو جانبہ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنیوا میں شام کے بارے میں امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندے اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ چوبیس مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button