پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان ہائی کورٹ کا واقعہ مستونگ کا از خود نوٹس لینے کا ا علان

shiitenews blochistan-hicorotگزشتہ دنوں کوئٹہ سےایران جانے والے زائرین کی بس پر مُسلع دہشتگردوں نے حملہ کر کے 30 کے قریب زائرین کو شہید کردیاتھا، اس کھلی دہشت گردی و بربریت کے خلاف تمام سیاسی مذهبی شخصیات اورقومی وملی تنظیموں نےاظهارتنفرکرتےهوئےمذمتی بیان جاری کئےاوراس المناک واقعے پر پوری ملت تشیع سراپا احتجاج بن گئی اورقائدملت جعفریه پاکستان نے بهی اس شرمناک واقعه کی مذمت کرتے هوئےبیان جاری کیااوراپنے میں کها که عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ ان حالات میں  ملک بھر بالخصوص کوئٹہ کے عوام بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے یہ توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ کراچی کے حالات کی طرح ان واقعات کا بھی از خودنوٹس لیا جائےدیااورقوم کوهدایت کی که اپنی صفوں میں یکجہتی اور اخوت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں اور عوامی قوت و طاقت کے ذریعہ ان سانحات پر پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر صدائے احتجاج بلند کریں قائد ملت کا هدایت پرملک بهرزبردست مظاهروں اوراحتجاجی ریلیوں کا سلسله جاری هے.انهیں احتجاجات کے نتیجه میں بلوچستان ہائی کورٹ نے ان تمام واقعے کا از خود نوٹس لینے کا اعلان کیا ہے، سماعت ۲۶ ستمبر کو ہوگی
اطلاعات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے سانحہ مستونگ میں 29 زائرین کی دہشت گردوں کی فائرنگ کے سبب شہادت کے دلخراش واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان ، آئی جی، ایف سی، وفاقی وزیرداخلہ ، کوئٹہ اور قلات کی انتطامیہ سمیت متعلقہ افسران کو 26 ستمبر کو عدالت میں طلب کرلیاگیا ہے ، عدالت عالیہ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ عدالت میں حاضر ہو کرسانحہ مستونگ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں .
واضع رہے کے گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری ہے، مگرعدلیہ ان تمام معاملات پے ایسے خاموش ہے کے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button