پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم لشکر جھنگوی کا ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق ایک ماہ کے لئے نظر بند

LEJ-Terrorist-Malik-Ishaqکالعدم دہشتگرد گروہ کے بانی ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو دس روز کی نظر بندی کی سزا کے بعد رحیم یار خان جیل میں ایک ماہ کے لئے قید کر دیا گیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو رحیم یار خان کی جیل مین منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دس روزہ نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے

بعد ناصبی دہشت گرد کوایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق ملعون سرکاری اہلکاروں سمیت بریلوی اور شیعہ عمائدین کے قتل کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے ۔جسے پنجاب حکومت کی ایماء پر گذشتہ ماہ رہا کر دیا گیا تھا ۔
کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی وہابی سرغنہ ملک اسحاق کو ایک ماہ کی قید کا حکم ڈی سی او رحیم یار خان نے سنایا ہے جس کے بعد ملعون کو جیل منتقل کر دیا گیاہے۔
کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق پر ٤٤ قتل کے مقدمات قائم ہیں جن میں سے ٧٠ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی ہیں۔حیرت انگیز بات ہے کہ ١٤ جولائی کو ناصبی وہابی دہشت گرد کو سپریم کورٹ کے حکم پر سری لنکن ٹیم پر حملہ کے کیس سے بری کرتے ہوئے رہا کر دیا گیا تھا۔
قابل غور ہے یہ بات کہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق سن ١٩٩٧ء سے جیل مین قید ہے اور اس پر فدا حسین غلوی کے خاندان کے ١٢ افراد سمیت ٥٨ شیعہ افراد کو قتل کرنے کے مقدمات درج ہیں،جبکہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں اور سری لنکن ٹیم پر حملہ کا بھی اہم کردار رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایاہے کہ ملک اسحاق جو کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے بانی اراکین میں سے ہے ٤٤مقدمات میں سے ٣٤ میں عدالت میں پیش ہوا ہے جبکہ تاحال اس پر قتل اور دہشت گردی کے ١٠ مقدمات قائم ہیں لیکن حیرت انگیز بات ہے کہ عدلیہ نے کیوں اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔
خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی ایک جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا سرغنہ ملک اسحاق ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور شیعہ و سنی افراد کے قتل جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جسے رہا نہیں کیاجانا چاہئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button