پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ مستونگ کے بعد ١٠ لاکھ زائرین کی زندگیاں ناصبی دہشت گردوں کے نشانوں پر

315373 295024830514339 100000204739156 1401876 1348554295 nبلوچستان کے علاقے مستونگ میں گذشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے ایران جانے والے زائرین امام علی رضا علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا اور مسافر بس سے اتار کر چھبیس زائرین کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔جس کے بعد پاکستان سے ایران ،عراق اور شام زیارت امام حسین (ع) ،امام علی رضا علیہ السلام،اور جناب بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے لئے جانے والے دس لاکھ سے زائد زائرین کی زندگیاں ناصبی وہابی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔
شیعت نیوز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر سے دس لاکھ شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام اور زائرین امام علی رضا علیہ السلام ایران عراق جانے کے لئے براستہ کوئٹہ ،تفتان اور زاہدان سے سفر کرتے ہیں جبکہ چار لاکھ زائرین بذریعہ ہوائی جہاز جاتے ہیں ۔دس لاکھ زائرین کا کوئٹہ اور بلوچستان کے راستوں سے ایران عراق کے سفر کی طرف جاناخود بلوچستان کے عوام اور تاجروں کے لئے بھی ایک مثبت اقدام ہے کہ جس کے سبب بلوچستان کے عوام کی معیشت کو کافی حد تک سہارا مل جاتا ہے تاہم گذشتہ کچھ عرصہ سے کوئٹہ سے گذرنے والی مسافر بسوں کہ جن میں زائرین سفر کرتے ہیں امریکی وصیہونی ایماء پر کالعدم دشہت گرد ناصبہ وہابی گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گرد زائرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کا مقصد ملت جعفریہ کی نسل کشی کرنا اور بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے امریکی وصیہونی آماجگاہ بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ بلوچستان حکومت جوکہ بلوچستان میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی براہ راست سرپرستی کرنے میں مصروف عمل ہے ،ملت جعفریہ کی نسل کشی کی ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کو امریکی ،صیہونی اور انڈیا کی آماجگاہ بنانے میں ملوث ہے ۔
انتہائی قابل غور بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان ایک طر ف تو زائرین کے قاتلوں کو بھی گرفتار کرنے سے قاصر ہے جبکہ دوسری طرف زائرین کو زیارات مقدسہ کے لئے جانے کے لئے این او سی جیسی سخت شرائط میں پھنسانے کی کوششیں کر رہی ہے۔حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے سوال کیا جائے کہ آخر کیا این او سی دینے کے بعد زائرین کی زندگیاں محفوظ ہو جائیں گی؟حکومت زائرین پر سخت پابندیاں عائد کر کے جہاں پاکستان کے شہریوں کو تکلیف میں ڈال رہی ہے وہیں امریکی صیہونی ایماء پر بلوچستا ن کی معاشی صورتحال کو مزید ابتر کرنے کی سازش کر رہی ہے ،جوکہ نہ صرف پاکستان کے بلکہ بلوچستان کے عوام اور تاجروں کی معاشی نسل کشی بھی ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ تین برس میں اب تک ٦٢٣ شیعہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مرتبہ مسافر بسوں میں جانے والے زائرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہاہے ،لیکن تاحال حکومت ایک بھی کسی ناصبی وہابی دہشتگرد کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button