مشرق وسطی
داعش نے سیمنٹ فیکٹری کے 175 شامی ملازمین کو قتل کر دیا
داعش نے دمشق کے شمال میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری کے ایک سو پچھتر ملازمین کو قتل کر دیا۔ داعش نے اس سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔ تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے مذکورہ سیمنٹ فیکٹری کے پچھتر ملازمین کو آزاد اور بقیہ تمام افراد کو ان کے دینی عقائد کی بنیاد پر قتل کر دیا۔ یاد رہے کہ فرانس پریس نے جمعرات کو عینی شاہدوں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ داعش نے دمشق کے مضافات میں واقع شہر الضمیر کی سیمنٹ فیکٹری کے دو سو پچاس ملازمین کو اغوا کر لیا۔ مذکورہ سیمنٹ فیکٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ داعش نے فیکٹری کے ملازمین کو پیر کے دن اغوا کیا تھا