کوئٹہ میں بس پرناصہبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ ،بارہ شیعہ ہزارہ شہید ،ساتھ زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق منگل کی صبح ناصہبی وہابی طالبان دہشت گردوں نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اخترآباد کے قریب ایک لوکل بس پر اس وقت فائرنگ کی جب وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی کی طرف جارہے تھے۔
فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر کمبائند ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)اور بولان میڈیکل لے جایا گیا ہے۔
فائرنگ کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری اور شیعہ مسئلک سے ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تاہم فائرنگ کرنے والے چاروہابی دہشت گرد دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔
موقع پر کوئٹہ پولیس کے سربراہ حسن محبوب نے کہا کہ شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔ گزشتہ ماہ مستونگ کے فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی نے قبول کی تھی۔
گزشتہ ماہ کی بیس تاریخ کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ زائرین کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چھبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ زخمیوں کو ہسپتل منتقل کرنے والی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں مزید تین افراد مارے گئے تھے۔