مشرق وسطی
سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر مصری پولیس کی شیلنگ
مصری پولیس نے ملک کے دو جزیزوں کو سعودی عرب کے حوالے کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔
مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کے بعد الجیزہ اور قاہرہ کی سڑکوں پر آئی اور جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کئے جانے کے خلاف نعرے لگائے ۔ مصر کی متعدد سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ خلیج عقبہ میں واقع دو اسٹریٹیجک جزیروں کی فروخت سے متعلق قاہرہ ریاض معاہدے کے خلاف جمعے کو پرامن مظاہرے کریں ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ربر کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے مصر نے خلیج عقبہ میں واقع دو جزیروں کو گزشتہ ہفتے شاہ سلمان کے دورہ مصر کے موقع پر سعودی عرب کے حوالے کر دیا ہ