مصر کا آل سعود کو جزیروں کی فروخت پر احتجاج شدت اختیار کرگیا،جزیروں کی واپسی کا مطالبہ
شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق مصر میں احتجاج بڑھتا جارہا ہے اور ابتک کم ازکم تین سو افراد گرفتار ہوئے ہیں ۔
مصر کے اکثر شہروں میں ہونے والے مظاہروں کا مطالبہ ہے کہ سعودی عرب کو فروخت کئے جانے والے دو نوں مصر ی جزیروں کو واپس لائے جائیں، خبر رساں اداروں کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے احتجاج پر شدید لاٹھی چارچ اور آنسوگیس استعمال کی گئی جبکہ فضا میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی گردش بھی جاری رہی ۔
مبصریں کا خیال ہے کہ سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر سیسی ان مظاہروں سے سخت خوفزدہ ہیں اور عسکری طیاروں کی گردش سے وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ فوج اس کے ساتھ ہے ادھر سول سوسائٹی سمیت متعدد مصری شخصیات نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری یہ مظاہرے ’’ان دو جزیروں کوسعودی عرب کی ملکیت میں دینے کے بعد شروع ہوئے جن کے بارے میں مصریوں کا کہنا ہے کہ وہ مصری ملکیت ہیں اور اس سلسلے میں مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر اور آل سعود خاندان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دلیل کے طور پر بیان کرتے ہیں ۔