مشرق وسطی

شام: حلب میں عارضی فائر بندی کا نفاذ

شام کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ رات ایک بجے سے فائر بندی شروع کی جا رہی ہے جو اڑتالیس گھنٹے تک جاری رہے گی۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان شام کے مزید علاقوں میں فائر بندی کا نفاذ عمل میں لائے جانے کے بارے میں اتفاق ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی استقامت کے نتیجے میں حلب میں مسلح دہشت گرد گروہوں کی پیش قدمی کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ واضح رہے کہ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں نے حال ہی میں حلب کے مختلف رہائشی علاقوں پر وسیع جارحانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی مکانات کے علاوہ مساجد، کلیساؤں اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حلب کے مختلف علاقوں پر حالیہ حملوں میں سیکڑوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button