مشرق وسطی
سعودی عرب کے خصوصی فوجی دستے مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔
شیعت نیوز نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خصوصی فوجی دستے مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کے فوجی ترکی کے شہر ازمیر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کریں گے ان مشقوں میں 11 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی مشقیں اس ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی اور 20 مئی کو سعودی عرب کے 8 جنگی طیارے پر ان مشقوں میں شامل ہوجائیں گے۔ امریکہ، قطر، اور آذربائیجان بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔