مشرق وسطی

شامی فوج کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے ملک کے مشرقی شہر دیرالزور کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے بہت سے عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

شام سے موصولہ خبروں کے مطابق فوج نے دیرالزور میں داعش کے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے جہاں بہت سے عناصر کو ہلاک کر دیا وہیں ان کے بہت سے فوجی سازوسامان کو بھی تباہ کر دیا ہے-

المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ دیرالزور میں شامی فوج اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جنگ جاری ہے- اس ٹی وی چینل نے داعش کے زیرقبضہ علاقوں کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کی تصویریں بھی نشر کی ہے-

المنار نے خبر دی ہے کہ فوج کے توپخانوں اور فضائیہ نے دیرالزور ہوائی اڈے کے اطراف اور البغیلیہ گاؤں میں داعش کے فوجی سازوسامان کو بھی تباہ کر دیا ہے- مذکورہ ٹیلی ویژن چینل نے یہ بھی دکھایا ہے کہ داعش نے دیرالزور شہر کے الاسد اسپتال پر فوج کا دوبارہ کنٹرول ہونے سے قبل اس اسپتال کو پوری طرح منہدم کر دیا تھا- شام کی وزارت صحت نے بھی کہاہے کہ داعش نے اسپتال کے طبی عملے کا قتل عام کیا جبکہ اسپتال میں موجود مریضوں کو بھی قتل کر دیا ہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button