پاکستانی شیعہ خبریں

جسٹس زوار حسین حملہ کیس، ملت کو گمراہ کرنے کی کوشش

shiitenews haqaiq اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جسٹس زوار حسین پر ہونے والا حملہ جو کے مکمل طور پر شیعہ دشمنی پر مبنی تھا، اس حملہ کیس کو پولیس مکمل طور پر گمراہ کرنے کو شش کررہی ہے، جسٹس زوار حسین حملہ کیس کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے دہشتگردوں کا تحفط دیا جارہا ہے،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کے جسٹس زوار حسین حملہ کیس ایک بڑے گیم پلان کا حصہ ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کے سپاہ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے شیعہ دُشمنی کو مدَ نظر رکھتے ہوئے ایک نئی سازش تیار کی ہے، اس سازش کے مطابق ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی قانونی ماہرین کو نشانہ بنایا جائے گا، خفیہ نمائندوں کی طرف سے ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کے شہید مختار حسین بخاری کی شہادت اس سازش کی ابتداء تھی، اسی گیم پلان کے تحت شہید کوثر زیدی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور آج ہونے والا واقعہ جس میں جسٹس زوار حسین کو نشانہ بنایا گیا ہے یہ بھی اسی گیم پلان کا حصہ ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کے کل جسٹس زوار حسین کے ساتھ اسڑیٹ کرائم کاواقعہ پیش آیا، جس کا مقصد جسٹس حسین کے بارے میں تمام انفارمیشن حاصل کرنی تھی،
رپورٹ میں کہا گیا ہے کے سب سے اہم بات یہ کے ان تمام واقعات کو چھپانے کیلیے بھی ایک سازش تیار کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق شھادت کو چھپانے کے لیے مختلف ایس ایم ایس سروس کا استعمال کیا گیا ، جان بوجھ کر واقعے کے بارے میں ایس ایم ایس کے زریعے ملت کے درمیان غلط افواہ کو پروان دیا جاتا ہے، جیسے مختار حسین زیدی کی شھادت کے بعد یہ ایس ایم ایس چلے کے مختار حسین خیریت سے ہے ،مختار حسین کی نمازیں جنازہ کے مقام کے بارے ملت کو پریشان کرنے کی کوشش کی گئی، کوثرحسین زیدی کی شہادت کو لینڈ مافیا کا جھگڑا کرار دیا گیا جبکہ جناب کوثر زیدی کی شہادت شیعت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہوئی، اور بلکل اسی طرح کوآج جسٹس زوار حملہ کیس کو ڈکیتی واقعہ کہا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کے ایسی ا یس ایم ایس سروس موجود ہے جو شیعہ نہیں بلکہ شیعت کا نام استعمال کر رہی ہے،
ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے ماہرین قانون کو شہید کرنے کا مقصد ملت کو قانونی طور پر کمزور کرنا ہے،اسی وجہ سے ایسے افراد کو ٹار گٹ کیا جارہا ہے جو کسی نا کسی طرح ملت کے قانونی معاملات میں مدد فراہم کر رہے تھے، اس سازش کا مقصد ملت تشیع کو قانونی طور پر تنہا کرنا ہے،
رپورٹ کو پیش کرنے کا مقصد صرف ملت کو اپنی تحقیقات سے آگاہ کرنا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button