مشرق وسطی
ہدیہ خلف عباس شام کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب
شام کی نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں نو منتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا جس کے بعد محترمہ ہدیہ خلف عباس اسپیکر کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔
محترمہ ہدیہ خلف عباس کے مد مقابل کوئی بھی امیدوار نہیں آیا جس کے بعد انہیں متفقہ طور پر نئی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا اور یوں انہیں شام کی پہلی خاتون اسپیکر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
شام کی پارلیمنٹ نے نجدت آنزور کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا ہے۔
شام میں پارلیمانی انتخابات تیرہ اپریل کو کرائے گئے تھے جس میں ستاون فی صد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ ان انتخابات میں پارلیمنٹ کی دوسو پچاس نشستوں کے لیے تین ہزار پانچ سو امیدوار میدان میں تھے۔ شام کے آئین میں ترمیم کے بعد ہونے والے یہ دوسرے پارلیمانی انتخابات تھے۔