پاکستانی شیعہ خبریں

لشکر جھنگوی کا دہشتگرد قاری گل محمد راولپنڈی سے گرفتار

shiitenews gul muhammedپولیس کے مطابق ملزم سرسید کے علاقے میں امام بارگاہ شاہ نجف میں ہونیوالی فائرنگ میں ملوث ہے، اسکا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ملزم کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
راولپنڈی پولیس نے اہم دہشتگرد قاری گل محمد کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے سال دو ہزار دو میں خیابان سرسید کے علاقے میں امام بارگاہ پر فائرنگ کی، جس سے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق 26 فروری دو ہزار دو کو ہونیوالے واقعہ میں امام بارگاہ شاہ نجف میں مغرب کے وقت فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجہ میں 11 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے، اس مقدمہ میں پولیس نے 14 ملزموں کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا جبکہ 5 ملزم اشتہاری تھے۔ ان میں سے اہم ملزم قاری گل محمد کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔اور یہ دہشتگردی کی کئی کاررائیوں میں ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button