پاکستانی شیعہ خبریں
چار ماہ قبل اغوا ہونے والا شیعہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد
شہید محمد عباس کا تشدد زدہ جسم
واضع تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ 4 ماہ قبل سپاہ صحابہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے نوجوان کو نہایت وحشیانہ انداز سے تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم "مگر فعال” دہشت گرد ٹولے سپاہ صحابہ نے چار ماہ قبل ماہ جولائی میں شہید محمد عباس ولد احمد کو اغوا کرلیا تھا جنہیں اس عرصے کے دوران مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور ان کا تشدد زدہ اور بے جان جسم حال ہی میں حاج کیمپ میں سڑک کے کنارے پایا گیا۔
شہید کو تشدد کے بعد گولی ماری گئی تھی۔
شہید پی آئی بی کالونی کی مسجد و حسینیہ ابوالفضل (ع) کے متولی تھے۔