پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی محرم میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام دہشتگرد گرفتار
شیعت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر سے پولیس نے مقابلے کے بعد ایک افغانی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ طالبان اور اُس کی زیلی جماعت سپاہ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کی سوچ رکھنے والا دہشتگرد حبیب اللہ کی گرفتاری اشر ف کمیونٹی سینٹر کے قریب سے عمل میں آئی ۔ جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے ایک پستول اور ایک جہادی جیکٹ بھی برآمد ہو ئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھاکہ خفیہ اطلاعات پر پکڑا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پشاور میں بھی متعدد وارداتوں میںملوث بتایا جاتاہے۔