مشرق وسطی
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم: میں ہرگز اپنے وطن کو نہیں چھوڑوں گا
بحرین کے بزرگ عالم دین جن کی شہریت کو چند روز قبل منسوخ کر دیا گیا تھا نے کہا ہے کہ وہ ہر گز بحرین کو نہیں چھوڑیں گے۔
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس بحرینی عالم دین کی شہریت کو منسوخ کرنے کے بعد اب حکومت آل خلیفہ نے انہیں ملک سے نکالنے کی کاروائیاں شروع کر دیں ہیں۔ لیکن بحرینی عوام نے منامہ کے علاقے دراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنا دے کر اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں شیخ عیسی قاسم کو گرفتار کرنے یا انہیں ملک سے باہر نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے ورنہ خون ریزی کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی۔