پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:نشتر پارک مجلس عزاء میں ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،دو نوجوان شہید،تین زخمی

شہید ہونےو الے دونوں نوجوانوں کا تعلق رضا کار تنظیم بوتراب اسکاؤٹس گروپ سے ہے جو کہ مجلس عزاء کے دوران انتظامات پر معمور تھے۔
نشتر پارک مین مجلس عزاء کے دوران ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں زبر دست احتجاج شروع ہو گیا ہے جبکہ پولیس انتظامیہ نے عزاداران سید الشہداء پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج ایام عزاء یعنی محرم الحرام کے سلسلہ میں پہلی مجلس عزاء کا آغاز ہو ا تھا تاہم ناصبی وہابی دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے نشتر پارک میں ہونےو الی مرکزی مجلس عزاء پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں دو شیعہ نوجوان شہید اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے کئے جانےو الے سیکورٹی کے انتظامات کے دعووں کی قلعی بھی کھل گئی ہے کہ کس طرح ناصبی وہابی دہشتگرد کھلے عام مجلس عزاء پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اور پولیس انتظامیہ تماشائی بنی رہی۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے آج یوم عمر ریلی نکالی تحی جس کے خاتمہ پر واپس جاتے ہوءے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر فاءرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو شیعہ نوجوان شہید اور تین ذخمی ہو گءے ہیں۔