پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ نمائش چورنگی!!کل سے مجلس عزاء ایم اے جناح روڈ پر ہو گی
سانحہ نمائش چورنگی میں ملوث دہشت گردوں کو سزا نہ ملنے تک محرم الحرام کی مجالس عزاء کل سے ایم اے جناح روڈ پر کی جائیں گی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے یکم محرم الحرام کی مرکزی مجلس عزاء سے نشتر پارک میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے آج نشتر پارک میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ نمائش چورنگی میںملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد کہ جنہوںنے نمائش چورنگی پر فائرنگ کر دو معصوم شیعہ نوجوانوںکو شہید کیا ہے ،سر عام پھانسی نہیں دی جاتی آئیندہ کی مجالس نشتر پارک میں نہیں بلکہ ایم اے جناح روڈ پر ہوں گی اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے سانحہ نمائش چورنگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا ک حسینی جوانوں نے آج ایک مرتبہ پھر کربلا کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے نسل یذید کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے ان کاکہنا تھا صیہونی ایجنٹ چاہتے تھے کہ شہر کراچی کے امن کو خراب کریں لیکن وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں انہوںنے واضح کیا کہ غم حسین علیہ السلام کل بھی نہ رکا تھا اور آج بھی کسی میں اتنا دم نہیں کہ وہ روک دے ،اگر ناصبی وہابی دہشت گردوں کو سزا نہیں دی گئی تو کل سے ایم اے جناح روڈ پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔