
کراچی کے مختلف علاقوں بشمول انچولی سوسائٹی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ملیر،لانڈھی،ناظم آباد اور رضویہ سمیت کئی علاقوں میں شیعہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف زبر دست احتجاج جاری ہے جبکہ شہر بھر ے متعدد علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندوںکی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوںکی فائرنگ سے دو شیعہ نوجوانوںکی شہادت پر پورے شہر میں سوگ کی فضا ہے جبکہ عزادار ان سید الشہداء امام حسین علیہ السلام میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے ،جس کے نتیجہ میں شہر کے متعدد مقامات پر مشتعل افراد نے مارکیٹوں کو بند کروا دیا ہے جبکہ سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جا رہا ہے تا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے گرفتار کئے گئے تین ناصبی وہابی دہشت گرد اور حملہ آوروں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔