آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہربحرینی عوام کا دھرنا بدستور جاری ہے
بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے بحرینی عوام کا دھرنا بدستور جاری ہے
المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ بحرینی عوام پچھلے تیئیس روز سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ ان کی شان میں آل خلیفہ حکومت کے گستاخانہ اقدام پر احتجاج کر رہے ہیں – بحرینی شہریوں کا مطالبہ ہے کہ آل خلیفہ حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے- بحرینی سیکورٹی فورس نے الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر عوام کے دھرنے کو روکنے کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن بحرینی عوام مسلسل دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں – دوسری جانب بحرین کے علاقے المعامیر میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر حملہ کر کے اکیس افراد کو گرفتار کرلیا – آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے المالکیہ اور نویدرات میں بھی لوگوں کے گھروں پر حملہ کرکے متعدد شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے گرفتار کر لیا-