اورنگزیب فاروقی کو24 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو جمعہ کو نمائش پر دھرنا ہوگا ۔ شیعہ علما کونسل سندھ
شیعت نیوز کے مطابق شیعہ علماء کونسل کراچی سٹی کے صدر مولانا علی محمد نقوی نے کہا ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر سپاہ صحابہ کے مرکز کو بند نہ کیا گیا اور کالعدم جماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو آج رات تک گرفتار نہ کیا گیا تو کل بروز جمعہ گرومندر پر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، یکم محرم الحرام کو سپاہ صحابہ
کی ریلی سے قبل ہم نے پولیس کے ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کرکے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن پھر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حرکت میں نہ آنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مسجد باب رحمت کی نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بے حرمتی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد خدا کا گھر ہیں، اس کی بے حرمتی کے واقعہ سے ملت جعفریہ کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ کام ان ہی شرپسندوں کا ہے جو اس ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، لیکن ملت جعفریہ علمائے اہل تسنن کے ساتھ مل کر سرزمین پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔