مشرق وسطی

اردوغان ، ناکام بغاوت کو مخالفین کو ٹھکانے لگانے کا بہانہ بنا سکتے ہیں : بشار اسد

شام کے صدر نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر ناکام فوجی بغاوت کو اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے مقصد سے استعمال کر سکتے ہیں

بشار اسد نے پیر کو دمشق میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناکام بغاوت کے بعد ترکی کی صورت حال ابھی واضح نہیں ہے – انھوں نے کہا کہ جمعرات کی رات ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بارے میں طرح طرح کے اندازے لگائے جا رہے ہیں

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ رجب طیب اردوغان ناکام بغاوت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مخالفین کو سیاسی محاذ سے کنارے لگا دیں گے- انھوں نے کہا کہ اس امکان کو اردوغان سمیت ترکی کے کچھ حکام کے اس بیان سے تقویت ملتی ہے کہ باغیوں کو سخت سزا کے لئے تیار رہنا چاہئے-

اسی درمیان اردوغان نے ترکی میں سزائے موت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے – دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ نے بھی اتوار کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی کی ناکام فوجی بغاوت کوئی بلینک چیک نہیں ہے جس کی بنیاد پر ترکی کی حکومت اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button