بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف ملک گیر مظاہرے
رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے اس ملک کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر مقدمہ چلائے جانے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے الدراز کے علاقے میں شدید احتجاج کیا ہے –
اطلاعات کے مطابق مظاہرین آیت اللہ قاسم کی حمایت میں ان کے گھر کے سامنے اب بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں – بحرینیوں نے آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے ہاتھوں عوام کو کچلنے اور علماء پر دباؤ ڈالنے کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی مذمت کی –
بحرینی عوام نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کے فیصلے پر احتجاج کیا اور حکومت کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی-
اس رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر گولیاں بھی چلائیں- بحرین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عسی قاسم کے خلاف اگست کے مہینے میں مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے گی-