پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:سانحہ عاشورا میں ملوث ناصبی دہشتگردوں کا عدالت سے فرار،ملزمان کی شناخت ہو گئی

ashura blast in karachiکراچی کی سٹی کورٹ سے سانحہ عاشورا سن ٢٠٠٩ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گرہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں فرار کروانے والے ناصبی دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج سٹی کورٹ کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ جند اللہ کے دہشت گردوں کو شناخت پریڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عینی شاہدین نے کالعدم دہشت گرد جند اللہ کے دہشت گردوں کو شناخت کر لیا۔
یاد رہے کہ سانحہ عاشورا کراچی جو کہ سن ٢٠٠٩ میں رونما ہوا تھا ،سانحہ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوںکو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم عدالت میں پیشی کے دوران کالعدم دہشت گرد گروہ جند اللہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے سٹی کورٹ میں کریکر بم حملہ کر کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو فرار کروانے کی کوشش کی تھی ۔
کالعدم دہشتگرد گروہ جند اللہ کے پانچ دہشت گردوں کامران سالار،منیر ،فرحان ،اور امجد کو ایس آئی یو یونٹ نے گرفتار کیا تھا اور آج سٹی کورٹ میں شناخت پریڈ کے لئے پیش کیا جہاں پولیس کے گواہ نے دو ناصبی دہشت گردوں کی شناخت کر لی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button