مشرق وسطی

بحرین میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پرعلما کا ردعمل

رپورٹ کے مطابق بحرینی علماء نے اس ملک کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دینے کو مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی اور مداخلت فی الدین قرار دیا ہے-

بحرینی علماء نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے شریعت مخالف اورعالمی قوانین کے منافی اقدامات کی مذمت کی ہے-

علمائے بحرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ان کی حمایت اور ملک کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی دعوت دی-

قابل ذکر ہے کہ بحرینی حکام نے ایک بار پھر اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی- آل خلیفہ حکومت نے منامہ کے الدراز علاقے میں آیت اللہ محمد صنفور کی امامت میں نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی جس کے باعث اس علاقے کے شیعہ مسلمان نماز جمعہ پڑھنے سے محروم رہے-

آل خلیفہ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ سے روکے جانے کے باوجود سیکڑوں بحرینی مظاہرین نے موجودہ صورت حال اورعلماء کی گرفتاری کے خلاف زبردست مظاہرے کئے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button