Uncategorized

تکفیری نعرے ، لشکر اور سپاہ کے نام کے عسکری ونگ ضیا ءا لحق کی پیداوار ہیں، صدر جے یو پی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری نعرے اور مخالف فرقے کے قتل کے فتوے، لشکر اور سپاہ کے نام سے نجی عسکری ونگ ضیا ء الحق مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔

جے یو پی کے سربراہ نے تجویز دی کہ ہر 10 سال بعد نئی سیاسی اور دو سال بعد مذہبی جماعت متعارف کروانے کی بجائے میثاق امن و ترقی کیلئے پارلیمنٹ، اسٹیبلشمنٹ اور علما کو مل بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت اور اٹھارہویں آئینی ترمیم نے وفاق اور صوبوں کے اختیارات کا تعین کیا مگر تبدیلی کا نعرہ لگا کر برسر اقتدار آنیوالی حکومت دوبارہ پاکستان کو وفاق کی مرکزیت پر لانے کیلئے پر تول رہی ہے، وہ ایوب خان اور پرویز مشرف کے آمرانہ صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تکفیری گروہوں کی سرپرستی اور نئی جماعتوں کی غیر فطری تشکیل سے قوم مزید انتشار کا شکار ہوئی۔ختم نبوت پر ایمان رکھنے والا مسلمان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تکفیری نعرے اور مخالف فرقے کے قتل کے فتوے، لشکر اور سپاہ کے نام سے نجی عسکری ونگ ضیا الحق کی مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے زور دیا کہ سیاستدان، مذہبی طبقہ اور ریاستی ادارے مل بیٹھ کر ایک قومی راستے کا تعین کرلیں، تاکہ ملکی ترقی اور ملی ہم آہنگی کیلئے روڈ میپ مل سکے، ورنہ قومی انحطاط کا شکار ہی رہے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button